سابق صدر پرویز مشرف کی سنجے دت کیساتھ تصویرسوشل میڈیا پر وائرل

09:08 AM, 17 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

ابوظہبی: پاکستان کے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف اور بالی وڈ اداکار سنجے دت کی مبینہ ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر گزشتہ روز سے  ایک تصویر زیر گردش ہے جس میں سابق صدر پرویز مشرف وہیل چیئر پر بیٹھے نظر آرہے ہیں اور ساتھ ہی بالی ووڈ اداکار سنجے دت بھی کھڑے ہیں جو محو گفتگو ہیں۔

وائرل ہونیوالی اس تصویر کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ تصویر متحدہ عرب امارات میں موجود ایک جم کی ہے تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے اور نہ ہی دونوں شخصیات کے آفیشل سوشل میڈیا  اکاؤنٹس  پر یہ تصویر سامنے آئی ہے۔ دونوں کی ملاقات کے حوالے سے کوئی بیان بھی جاری نہیں ہوا ہے ۔

مزیدخبریں