اداکارہ سائرہ یوسف اور اداکار شہروزسبزواری طلاق کے بعد فلم میں اکٹھے

06:12 PM, 17 Mar, 2021

کراچی ،اداکارہ شہروز سبزواری سابق اہلیہ سائرہ یوسف کے ساتھ فلم میں جلوہ افروزہوں گے

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم فائنل پوسٹ پروڈکشن کے آخری مراحل میں ہے اور سنیماگھروں  کے کھلنے کے بعد جلد ہی ریلیز کردی جائے گی۔

اداکارہ سائرہ اور شہروز سبزواری کی آٹھ سال شادی رہی اور پھر طلاق ہوگئی ۔ 

سائرہ کے ساتھ آنے والی فلم کے حوالے سے شہروز سبزواری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے زندگی میں کبھی کوئی غلط انتخاب نہیں کیا، کوئی بھی کام کرنے سے پہلے بسم اللہ کہتا ہوں اور اپنے طور پر بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ 

انہوں نے کہا کہ وہ ان دنوں تین فلموں پر کام کررہے ہیں جن میں سے ایک فلم ان کی سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف کے ہمراہ ہے اور فلم کا آخری گانا رواں ماہ کی آخری تاریخوں 26 ،27  اور 28مارچ کو فلمایا جائے گا۔

شہروز سبزواری نے بتایا  کہ اگر عالمی وبا نہ آتی تو فلم کچھ عرصہ قبل ہی ریلیز کردی جاتی تاہم اب فلم کو جلد ہی ریلیز کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ 2018 میں شوبز کی مقبول جوڑی نے انسٹاگرام پر  اپنی آنے والی فلم کا ایک سین شیئر کرتے ہوئےنئے  پراجیکٹ میں ایک ساتھ کام کرنے کا اعلان کیا تھا، شہروز نے اس پوسٹ کا کیپشن  ’’sai‘‘ دیا تھا جب کہ سائرہ نے ’’roz‘‘ لکھتے ہوئے جوڑی کا نام مکمل کیا تھا۔

مزیدخبریں