رینالہ خورد میں میلی وردی پہننے پرٹیچرکاسات سالہ طالب علم پر جوتوں اور ڈنڈے سے تشدد چوچک پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔
تفصیلات کے مطابق رینالہ خورد تھانہ چوچک کی حدودمیں واقع چوکی مجھیانہ کے رہائشی محمد اشرف کا سات سالہ بیٹاحماد اشرف پڑھنے کےلیے سکول گیا۔
یونیفارم میلی ہونے پر سکول ٹیچرنے اسے ڈنڈے اور جوتوں سے تشدد کانشانہ بنا یا ، جس کے بعد بچے کی حالت غیر ہوگئی ،
بچے نے ٹیچر کے خوف سے گھر آ کر والدین کو نہ بتایا مگر والدہ جب بچے کو نہلانے لگی تو اسے تشددکے نشانات دکھائی دیے ، جس کے بعد والدہ کے پوچھنے پر بچے نے ٹیچر کے تشدد کے حوالے سے بتایا۔
جس کے بعد والدہ نے قریبی پولیس اسٹیشن چوچک میں ٹیچر کے خلاف درخواست دائر کردی ، چوچک پولیس نے متاثرہ بچے کی والدہ نازیہ بی بی کی درخواست پر سکول ٹیچر طالب حسین کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔