لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، لاری اڈا کے علاقے سے 2 دہشتگرد گرفتار  

09:48 AM, 17 Mar, 2021

لاہور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لاہور کو بڑی تباہی سے بچا لیا ہے۔ لاری اڈا کے علاقے سے 2 دہشتگردوں کی گرفتاری کی اطلاعات ہیں۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جنھیں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے ذریعے لاہور لاری اڈا سے گرفتار کیا گیا۔

یہ گرفتار دہشتگرد مذہبی سکالرز اور اقلیتی رہنماوَں کو قتل کرنا چاہتے تھے۔ ان کے قبضے سے پستول، دھماکا خیز مواد، موبائل فونز اور ویڈیوز برآمد کر لی گئی ہئں۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے قبضے سے ایسی فہرستیں برآمد ہوئی ہیں جن پر اقلیتی رہنماؤں کے بارے میں تفصیلات درج تھیں۔ بتایا گیا ہے کہ ان دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔

خیال رہے کہ اسے قبل جنوری 2021ء میں سی ٹی ڈی نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشتگردوں کو گرفتار کیا تھا۔ یہ دہشتگرد ایک مذہبی رہنما پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ان دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کیلئے بڑے خفیہ طریقے سے ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جنہوں نے ساہیوال، خوشاب اور سرگودھا کے علاقوں میں کامیاب چھاپہ مار آپریشن کرکے انھیں کامیابی سے گرفتار کیا اور ملک کو بڑی تباہی سے بچایا۔

ان دہشتگردوں کے قبضے سے ناصرف بھاری اسلحہ بلکہ بم بنانے میں استعمال ہونے والا بارودی مواد بھی قبضے میں لیا گیا تھا۔ ان دہشتگردوں کو ہمسایہ ملک سے ہدایات ملتی تھیں۔

مزیدخبریں