ملک بھر میں مہلک وائرس مزید 61 جانیں چلی گئیں

ملک بھر میں عالمی وبا کے وار جاری، مہلک وائرس مزید 61 جانیں لے گیا

لاہور: ملک بھر میں عالمی وبا کے وار جاری ، مہلک وائرس مزید 61 جانیں لے گیا ، اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 656 ہو گئی ۔ 24 گھنٹوں میں وبا کے 2 ہزار 351 کیسز رپورٹ ، 38 ہزار 799 ٹیسٹ کیے گئے ۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق، ملک بھر میں وبا کے مجموعی کیسز کی تعداد 6 لاکھ 12 ہزار 315 ہو چکی ہے جبکہ 5 لاکھ 75 ہزار 800 سے زائد مریض صحت یاب ہوگئے ۔

دوسری جانب عالمی وبا سے دنیا بھر میں متاثریں کی تعداد 12 کروڑ 12 لاکھ سے زائد ہوگئی ، 26 لاکھ ، 82 ہزار سے زائد وائرس سے لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 9 کروڑ ، 77 لاکھ سے زیادہ مریض وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہوئے ۔

ادھر چین نے اپنی تیار کردہ ویکسین لگانے والے ممالک کو ویزے جاری کرنے کے لیے پالیسی میں نرمی کردی ۔آسٹرازینیکا کے ممکنہ مضر اثرات پر تحقیقات جاری ہیں ، خون میں پھٹکیاں بننے کے حوالے سے یورپی میڈیسن ایجنسی کا کہنا ہے کہ ویکسین سے متعلق حالیہ صورتحال غیر متوقع نہیں ۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں وبا کے 2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔