پاکستان علما کونسل نے کورونا وائرس کے پیش نظرفتویٰ جاری کردیا

04:17 PM, 17 Mar, 2020

لاہور: پاکستان علما کونسل نے کورونا وائرس کے پیش نظرفتویٰ جاری کردیا۔مشترکہ فتویٰ میں کہا ہے کہ مہلک وائرس سے نجات کےلئے شریعت اسلامیہ کے رہنما اصولوں کو اپناناہوگا، تمام سیاسی مذہبی اجتماعات کو فی الفور ملتوی کردیا جائے،مساجد میں صفوں کے درمیان فاصلہ رکھا جائے۔

پاکستان علما کونسل کے زیر اہتمام دارالافتا، وفاق المساجدوالمدارس، جید علما ومشائخ نے فتویٰ جاری کر دیا ہے۔مشترکہ فتویٰ میں کہاگیاہے کہ پوری دنیا کورونا وائرس کے رسک پر ہے،مہلک وائرس سے نجات کےلئے شریعت اسلامیہ کے رہنما اصولوں کو اپناناہوگا، تمام سیاسی مذہبی اجتماعات کو فی الفور ملتوی کردیا جائے۔

پاکستان علما کونسل نے کورونا وائرس کے پیش نظرفتویٰ میں کہاہے کہ جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں اردو تقریر ختم کرکے عربی خطبات کو مختصر کردیاجائے،مساجد میں صفوں کے درمیان فاصلہ رکھا جائے،مساجد میں نماز باجماعت فرش پر ادا کرنے کا اہتمام کیا جائے۔مشترکہ فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی احتیاط میں مصافحے اور معانقہ کی بجائے زبان سے السلام علیکم کہا جائے،مساجد میں وضوخانوں ا ور طہارت خانوں کی مکمل کا خیال رکھا جائے۔

مزیدخبریں