کورونا وائرس کے باعث پاکستان سپر لیگ فوری طور پر ختم

12:40 PM, 17 Mar, 2020

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کو فوری طور پر ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے خدشے کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز فوری طور پر ملتوی کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔

پی ایس ایل سیمی فائنل کے پہلے مقابلے میں آج لاہور میں ملتانز سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان ہونا تھا جب کہ دوسرا میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان تھا۔

پہلا سیمی فائنل دوپہر 2 بجے اور دوسرا سیمی فائنل شام 7 بجے کھیلے جانا تھا لیکن آج کے میچز کو فوری ملتوی کر دیا گیا جب کہ فائنل کو بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک فرنچائز غیرملکی کھلاڑیوں کی واپسی کے بعد کھیلنے کو تیار نہیں اس لیے ایونٹ ختم کرنے کا فیصلہ پی سی بی اور فرنچائز مالکان کے اجلاس میں کیا گیا جب کہ پی سی بی نے براڈکاسٹرز کو فیصلے سے آگاہ کر دیا۔

مزیدخبریں