اسلام آباد: اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون میں ایک گھر سے چھاپہ مار کر 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ماسک برآمد کر لیے گئے جبکہ 4 چینی باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر رندھاوا نے معلومات کی بنیاد پر اسلام آباد کے پوش سیکٹر ایف سیون میں گھر پر چھاپہ مارا جہاں سے ڈیڑھ لاکھ کے قریب ماسک برآمد کر کے 4 چینی باشندے گرفتار کر لیے۔
چینی باشندوں نے ماسک 45 بڑے کارٹن میں چھپائے ہوئے تھے اور مارکیٹ میں ماسک کی قیمت 2 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔ چینی باشندوں کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔