سانحہ کرائسٹ چرچ پر سوگ کا عالم،قومی پرچم کل سرنگوں رہے گا:شاہ محمود قریشی

02:42 PM, 17 Mar, 2019

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ حملے پر سوگ کا عالم ہے جبکہ پاکستان کا پرچم کل سرنگوں رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا بریفنگ کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں 9 پاکستانی شہید ہوئے ،ایک آئی سی یو میں ہے،کل سے لاشوں کی حوالگی کا عمل شروع ہوگا۔

3 خاندانوں نے شہدا کی میتیں پاکستان لانے کی درخواست کی جبکہ 6 پاکستانی شہداءکی تدفین ان کے لواحقین نیوزی لینڈ میں کرنا چاہتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ متاثرہ خاندان جو فیصلہ کرنا چاہتے ہیں اسکا احترام کرتے ہیں ، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد پر تجاویز کیلئے پارلیمانی لیڈر کو خط لکھ رہے ہیں ۔

مزیدخبریں