نواز شریف کے پاس پلی بارگین کا آپشن موجود ہے:فواد چودھری

02:23 PM, 17 Mar, 2019

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پاس پلی بارگین کا آپشن موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ نوازشریف کی فیملی کا اصرار ہے انہیں علاج کیلئے لندن بھیجا جائے، نوازشریف اگر سیاسی طور پر علاج نہیں کرانا چاہ رہے تو یہ الگ بحث ہے۔ اپنے بنائے گئے ہسپتالوں میں علاج پر مطمئن نہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ محکمہ داخلہ نے خط میں نوازشریف کو کسی بھی ہسپتال سے علاج کرانے کی پیشکش کی جبکہ نوازشریف پر کوئی مقدمہ ہماری طرف سے قائم نہیں کیا گیا۔

مزیدخبریں