ٹوئٹر کا دوغلا پن،آسٹریلوی سینیٹر کو انڈا مارنے والے لڑکا کا اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کردیا

01:03 PM, 17 Mar, 2019

لاہور:ٹوئٹر نے دوغلے پن کی انتہا کردی،آسٹریلوی سینیٹر کو انڈہ مارنے والے لڑکے کا اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کردیا جبکہ مسلمانوں کیخلاف زہر اگلنے والے سینیٹر کا اکاﺅنٹ ابھی تک موجود۔

تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ سانحے کے بعد آسٹریلوی سینیٹر فراسر ایننگ کو مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز ی کرنے پر ایک 17 سالہ لڑکے ول کنول نے سبق سکھاتے ہوئے سر پر انڈا پھوڑ دیا جس کے بعد لڑکے کو سوشل میڈیا پر ہیرو کا لقب دیدیا گیا ہے جبکہ ’ایگ بوائے‘ کا ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

مگر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو یہ بات کسی بھی طرح پسند نہ آئی اور ٹوئٹر انتظامیہ نے دوغلے پن کی انتہا کرتے ہوئے ول کنول کا اکاﺅنٹ ہی ڈیلیٹ کردیا جبکہ دوسری جانب انتہا پسند اور نفرت انگیزی پھیلانے والے آسٹریلوی سینیٹر کا اکاﺅنٹ اب تک موجود ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلین سینیٹر نے گزشتہ روز کرائسٹ چرچ پر مسلمانوں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد حملے کا ذمہ دار مسلمانوں کو ہی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ حملہ دراصل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے عوام میں بڑھتی ہوئی مسلم آبادی کے ڈر کا واضح نتیجہ ہے۔

جمعہ کو نیوزی لینڈ کی کرائسٹ چرچ میں نماز جمعہ کے موقع پر دہشت گرد مسجد میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں 50 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

مزیدخبریں