ڈیر مراد جمالی کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ,3 افراد جاں بحق،7 زخمی

11:06 AM, 17 Mar, 2019

سبی :ڈیرہ مراد جمالی کے قریب ربی کے علاقے میں جعفر ایکسپریس پر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ربی کے مقام پر ریلوے ٹریک پر بم دھماکہ ہوا ہے اورپشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی دو بوگیاں متاثر ہوئی۔پولیس کے مطابق بم دھماکے میں 3 افراد جاں بحق 7 زخمی ہوگئے۔

بم دھماکے سے ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جبکہ جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ جارہی تھی۔پولیس اور دیگر ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں