ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کامران اکمل کی ٹیم میں شمولیت کا امکان مسترد کر دیا

ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کامران اکمل کی ٹیم میں شمولیت کا امکان مسترد کر دیا

شارجہ: قومی کرکٹ کوچ مکی آرتھر نے کامران اکمل کی ٹیم میں شمولیت کا امکان مسترد کردیا۔

شارجہ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دنیا کی بہترین ٹیم ہے اور قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیوں کی ضرورت نہیں۔ پی ایس ایل میں کامران اکمل کی عمدہ کارکردگی اور ٹیم میں واپسی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں مکی آرتھر نے کامران اکمل کی قومی اسکواڈ میں شمولیت کے امکانات کو مسترد کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : کامران اکمل کے پی ایس ایل میں اہم ریکارڈ
  

مکی آرتھر نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں ٹیم میں بڑی تبدیلی نہیں دیکھ رہا، کامران اکمل یقینا پی ایس ایل میں اچھا کھیلے، مگر ہمیں آگے دیکھنا ہے۔ مکی آرتھر نے سوال اٹھایا کہ اگر کامران اکمل کو ٹیم میں شامل کیا تو کس نمبر پر بیٹنگ کرینگے اور کہاں فیلڈنگ کرینگے؟

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی جانب سے کھیلتے ہوئے کامران اکمل نے پی ایس ایل تھری کی پہلی سینچری اسکور کی ہے ۔ان کی اس شاندار بلے بازی کی بدولت پشاور زلمی نے پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کی ۔ کامران اکمل پی ایس ایل تھری کے ٹاپ اسکورر بھی بن گئے ہیں ۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں