شارجہ : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے شاہد خان آفریدی نے ٹی 20 کرکٹ میں وکٹوں کی ٹرپل سینچری مکمل کر لی ۔ شاہد آفریدی یہ کارنامہ سرانجام دینے والے پہلے پاکستانی باولر بن گئے ہیں ۔ انہوں نے یہ کارنامہ کراچی کنگز کی جانب سے کھیلتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف سر انجام دیا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی ٹی 20 کرکٹ میں 30 مرتبہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ لے اڑے
شاہد آفریدی دنیا کے چوتھے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹی 20 کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے کا کانامہ سر انجام دیا ۔ شاہد آفریدی سے پہلے ونڈیز آل راؤنڈر ڈی جے براوو ، سری لنکن فاسٹ باؤلر لیستھ ملنگا اور ونڈیز کے ہی جادوگر اسپنر سنیل نارائن 300 وکٹوں کا ہندسہ عبور کر چکے ہیں ۔
شاہد آفریدی کے بعد اسٹار آل راؤنڈر سہیل تنویر دوسرے پاکستانی باؤلر ہیں جنہوں نے 289 وکٹیں حاصل کی ہیں۔خیال رہے کہ شاہد آفریدی ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں بھی سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑی ہیں ۔ انہوں نے انٹرنیشنل ٹی 20 کرکٹ میں 97 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔
شاہد آفریدی نے اس سے قبل بھی پی ایس ایل میں اہم کارنامہ سرانجام دیدیا ہے شاہد آفریدی نے پی ایس ایل میں پہلی بار لگاتار 4 چھکے لگائے ہیں ۔ان سے پہلے پی ایس ایل کی تاریخ میں کوئی ایسا بلے باز نہیں جس نے لگاتار چار گیندوں پر چار چکھے لگائے ہوں ۔انہوں نے یہ کارنامہ پشاور زلمی کیخلاف سر انجام دیا ۔تاہم شاہد آفریدی کی ٹیم کراچی کنگز یہ میچ جیتنے کا ناکام رہی ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں