لاہور:کی پی کے حکومت نے پنجاب حکومت سے انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) کو جدید بنانے کیلئے مدد مانگ لی ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا کہ خیبر پختونخواہ حکومت نے پنجاب حکومت سے کائونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کی جدت کے لیے مدد مانگی ہے۔پنجاب حکومت سی ڈی آر نظام ڈیڑھ سال قبل ہی بنا چکی ہے، پنجاب کا سی ڈی آر سسٹم جرائم کی تحقیق میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سی ڈی آر سسٹم کی کامیابی پر خیبرپختونخوا حکومت نے مدد کی اپیل کی ہے جس پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے متعلقہ حکام کو فوری مدد فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔