سنگاپور دنیا کا مہنگا ترین،کراچی چھٹا سستا ترین شہر قرار

12:14 PM, 17 Mar, 2018

نیویارک: شہر قائد کو سستے ترین شہروں میں چھٹا نمبر مل گیا جبکہ سنگا پور کو مسلسل پانچویں بار دنیا کا مہنگا ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔

اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ سروے کی رپورٹ کے مطابق رہائش اور ضروریات زندگی کے بڑھتے اخراجات کے باوجود جنوبی ایشیائی ممالک کے شہر دنیا کے دیگر ممالک کے شہروں سے اب بھی سستے ہیں جبکہ اس فہرست میں پاکستان کا معاشی و کاروباری حب کراچی چھٹے نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:"عمر اکمل کو اپنے بھائی سے کچھ سیکھنا چاہیئے "، برینڈن میکولم

جاری کی گئی فہرست کے مطابق ٹاپ پر جنگ سے تباہ حال شام کا دارالحکومت دمشق ہے جبکہ وینزویلا کے شہر کراکس کا دوسرا نمبر ہے،قازقستان کا الماتے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ نائیجیریا کا شہر لیگوس چوتھے اور بھارتی شہر بنگلو پانچویں نمبر پر ہے۔الجیریا،چنئی،بخارسٹ،نئی دہلی بالترتیب ساتویں،آٹھویں،نویں اور دسویں نمبر ہے۔


سروے میں دنیا بھر کے 130 سے زائد ممالک میں 160 کھانے پینے کی اشیاء،گھروں کے کرائے،ٹرانسپورٹ،یوٹیلٹی بلز،پرائیویٹ سکولز اور دیگر کے نرخوں کا موازنہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بے بنیاد خبروں کا جواب دیں گے، شہزادہ ولید بن طلال
دنیا کے مہنگے ترین شہروں کی درجہ بندی میں سنگاپور مسلسل پانچویں بار نمبر ون پر ہے،پیرس دوسرے،زیورخ تیسرے،ہانگ کانگ چوتھے،اوسلو پانچویں، جنیوا چھٹے،سیﺅل ساتویں، کوپن ہیگن آٹھویں،تل ابیب نویں اور سڈنی دسویں نمبر پر ہے۔

مزیدخبریں