ریاض: شہزادہ ولید بن طلال نے کہاہے کہ عالمی وسائل اطلاعات میں کنگڈم ہولڈر کمپنی اور سعودی عرب کے بارے میں بے بنیاد خبریں اور رپورٹیں شائع ہورہی ہیں۔ افسوس ہے کہ یہ خبریں اور رپورٹیں شائع کرنے والے ادارے وہ ہیں جن کی دنیا بھر میں ساکھ معروف ہے۔ ان جھوٹی خبروں اور رپورٹوں کا مناسب جواب دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سعودی شہزادہ ولید بن طلال اور دیگر شہزودوں سمیت کئی کاروباری شخصیات کو ڈیل کے بعد رہا کر دیا گیا ۔خاندانی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شہزادے کو رہا کر دیا گیا ہے لیکن تاحال یہ بات سامنے نہیں آئی کہ انہیں کس ڈیل کے تحت رہا کیا گیا ہے ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بعض سعودی حکومت نے ڈیل کے بعد شہزادہ الولید بن طلال اور شہزادہ ترکی بن ناصر سمیت کئی کاروباری شخصیات کو ڈیل کے بعد رہا کردیا ہے، رہائی پانے والوں میں ایم بی سی ٹی وی کے مالک عبدال الابراہیم، فیشن اسٹور کے مالک فواز الحکیر اور رائل کورٹ کے سابق سربراہ خالد التویجری بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ شہزادہ الولید بن طلال سمیت متعدد سعودی شہزادوں اور متعدد کاروباری شخصیات کوسعودی عرب میں کرپشن کیخلاف جاری مہم کےدوران حراست میں لیاگیاتھا۔ شہزادہ الولید بن طلال کوگزشتہ سال نومبرمیں حراست میں لیاگیا تھا.
شہزادہ الولید بن طلال پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات تھے.الولید بن طلال دنیا کے امیر ترین لوگوں میں سے ایک ہیں۔