ناصر جنجوعہ 2 روزہ دورے پر آج کابل پہنچیں گے

ناصر جنجوعہ 2 روزہ دورے پر آج کابل پہنچیں گے

اسلام آباد: مشیر قومی سلامتی دو روزہ دورے پر آج کابل پہنچیں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ  ناصر جنجوعہ اپنے دورے میں افغان صدر اشرف غنی، چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ جبکہ اپنے ہم منصب حنیف اتمار اور دیگر شخصیات سے ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کی ٹیڈ یوہو سمیت امریکی عہدیداروں سے ملاقاتیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران مشیر سلامتی پاک افغان بارڈر مینجمنٹ سسٹم، پاکستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کی سرگرمیوں اور افغان مہاجرین کی واپسی جیسے موضوعات پر بات کریں گے۔؎

ناصر جنجوعہ افغان حکام کو پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب کی افادیت پر قائل کرنے کی کوشش بھی کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سفارتی عملہ کو ہراساں کرنے کا معاملہ،پاکستان کا وزیرتجارت کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ

مشیر قومی سلامتی اپنے دورہ افغانستان سے قبل واضح کر چکے ہیں کہ پاکستان، افغانستان میں دیرپا قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون کو تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پرامن افغانستان ہی پرامن پاکستان کی ضمانت ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں