عراق میں انٹرنیشنل مقابلوں کی میزبانی پر عائد پابندی فیفا نے ہٹا دی

09:00 AM, 17 Mar, 2018

سویٹزرلینڈ: فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفانے عراق میں بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کے لیے 15 سال قبل عائد پابندی ختم کر دی ۔

خلیجی ٹی وی کے مطابق فیفا نے اربیل، کربلا اور بصرہ کے شہروں میں انٹر نیشنل فٹ بال میچ کرانے کی جازت دے دی ہے۔ فیفا کے صدر کے اعلان کے مطابق ان شہروں میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

یاد رہے فیفا نے 15 سال قبل 2003 میں عراق کو ایک جنگ زدہ ملک قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کے لیے پابندی عائد کر دی تھی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں