دبئی: پی ایس ایل تھری میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو جانچنے کیلئے پی سی بی نے ’ان سائٹس‘ نامی سافٹ ویئر متعارف کروا دیا۔
تفصیلات کے مطابق جدید تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے پی سی بی نے حکومت پنجاب کے اشتراک سے پی ایس ایل میں ’ان سائٹس‘ نامی سافٹ ویئر کو متعارف کروا دیا، جس کا مقصد کھلاڑیوں کی کارکردگی جانچنے کے ساتھ ساتھ ان کا ڈیٹا مرتب کرنا بھی ہے۔
حکومت پنجاب کے آئی ٹی بورڈ کے چیئرمین عمر سیف نے بتایا کہ پی سی بی کے چیف سلیکٹر انضمام الحق اور مشتاق احمد کی معاونت سے تیار کردہ سافٹ ویئر ڈومیسٹک ٹورنامنٹس کے ہر مقابلے میں استعمال ہو گا۔ اس حوالے سے حکومت پنجاب پی سی بی کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ہم پی سی بی کو یہ پلیٹ فارم بغیر کسی معاوضے کے فراہم کیا جائے۔