ٹرمپ فون ٹیپنگ: برطانیہ نے امریکی دعوی مسترد کردیا، امریکی حکام کی معذرت

11:16 PM, 17 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

لندن: برطانوی مواصلاتی انٹلیجنس ایجنسی نے ٹرمپ کے فون ٹیپنگ کے وائٹ ہاس کے دعووں کو مسترد کردیا۔ امریکی حکام نے بے بنیاد الزام لگانے پر معذرت کرلی۔

وائٹ ہاوس کے پریس سیکریٹری سئین اسپائسر نے یہ دعوی کیا تھا کہ امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے فون کی جاسوسی برطانوی مواصلاتی انٹلیجنس ایجنسی جی سی ایچ کیو کررہا تھا۔ جس کے جواب میں جی سی ایچ کیو نے ان الزاموں کو بھونڈا قرار دیا۔

واضح رہے کہ برطانوی مواصلاتی انٹیلجنس پر اس طرح کے الزامات سب سے پہلے سابق جج اینڈریو نیپولیٹینو کی جانب سے لگائے گئے تھے ۔جی سی ایچ کیو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان الزاموں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ادھر امریکی سینیٹ کی ایک کمیٹی نے بھی ٹرمپ کے ان دعوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدارتی انتخاب سے قبل یا بعد میں حکومت کی جانب سے ٹرمپ ٹاور کی نگرانی کرنے کیاشارے نہیں ملے ہیں۔

تاہم اس طرح کے بے بنیاد الزام لگانے پر امریکی انتظامیہ نے برطانیہ سے معذرت بھی کرلی ہے

مزیدخبریں