نیویارک : نظر کی کمزوری دور حاضر کا ایک انتہائی عام مسئلہ ہے ۔ اس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں جسے کمپیوٹر و ٹی سکرین کے آگے وقت گزارنا ، گر دو غبار میں رہنا وغیرہ ۔ لیکن اب ماہرین نے نظر کی کمزوری دور کرنے کا انتہائی آسان اور گھریلو نسخہ بتایا ہے ۔ اگر آپ کی نظر کمزور ہے تو ڈاکٹر کے پاس جانے سے پہلے آپ بھی اس نسخے پر عمل کریں۔
غذا کے ذریعے علاج :
آپکو چاہیے کہ ایسے پھلوں کا انتخاب کریں جن سے آنکھوں کو تقویت ملے۔ایسے پھلوں میں بلیوبیریز، بند گوبھی، چیریزشامل ہیں۔ایسی پھل اور سبزیاں جن میں بیٹاکیروین پائی جاتی ہیں ان کا استعمال بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔ گاجریں، چقندر، رس بیریز اور سٹابریز بھی آنکھوں کی صحت کے ئے بہت مفید ہیں۔
آنکھوں کے قطرے:
بازار میں ملنے والے ڈراپس کی بجائے آپ چاہیں تو گھر پر ہی قطرے بناسکتے ہیں اور ان کا آنکھوں کو بہت فائدہ ہوگا اور سب سے اہم بات ان کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ بھی نہیں ہے۔
بنانے کیلئے ایک کپ گلاب کی پتیاںلیں، چار کھانے کے چمچ رس بیریز کے پتے، چار کپ پانی۔ان تمام اجزاءکو اکٹھا کرنے بعد سب سے پہلے پانی کو ابالیں اور اس میں گلاب اور رس بیریز کے پتے شامل کر کے اسے کچھ دیر ابلنے دیں۔ اب اسے ٹھنڈا ہونے پر چھان لیں اور پانی کو فریج میں رکھیں اور صبح شام اس پانی سے آنکھیں دھوئیں۔ تین مہینے بعد آپ دیکھیں گے کہ آپ کی کمزور نظر اور آنکھ کے تمام جملہ امراض ٹھیک ہوگئے ہیں۔اگر آپ کو مطلوبہ نتائج نہ ملیں تو اس عمل کو مزید کچھ عرصہ جاری رکھا جاسکتا ہے۔