جگر کی چکنائی دور کرنے کیلئے قدرت نے ایک سبزی ’’چقندر‘‘کو انتہائی مفید قرار دیدیا

جگر کی چکنائی دور کرنے کیلئے قدرت نے ایک سبزی ’’چقندر‘‘کو انتہائی مفید قرار دیدیا

10:14 PM, 17 Mar, 2017

نیویارک: وقت گزرنے کے ساتھ انسانی اعضاء کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔ بڑھتی عمر کی وجہ سے قبض جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں اور ساتھ ہی جسم میں فاسد مادے رہنے سے جگر متاثر ہوتا ہے .ہم جگرپر چکنائی کا شکار ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ہماری مجموعی صحت تباہ ہوتی ہے۔نظر کا کمزور ہونا یا ختم ہونا بڑھتی عمر میں عام سی بات بن چکا ہے .لیکن خوش قسمتی سے ان تمام مسائل کے حل کے لئے قدرت نے ایک سبزی ’’چقندر‘‘ پیدا کی ہے۔اسے سلاد میں بہت شوق سے استعمال کیا جاتا ہے.

اجزاء
دو سے تین چقندر
دو پیاز
زیتون کا تیل
سرکہ
نمک(حسب ذائقہ)
بنانے کا طریقہ: چقندر کو چھیلیں اور انہیں پانی میں دال کر تھوڑا سا ابالیں اور انہیں باریک کاٹ لیں۔ اب پیاز کاٹیں اور اسے بھی پیالے میں ڈال کر چقندر کے ساتھ مکس کریں۔ اب اس میں زیتون کا تیل اور سرکہ اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اس سلاد کو ایک گھنٹہ تک پڑارہنے دیں اور اسے روزانہ کھانے کے ساتھ کھائیں۔آپ دیکھیں گے کہ کچھ ہی دن میں آپ کو اپنی صحت میں واضح فرق محسوس ہوگا اور آپ تازہ دم محسوس کریں گے۔

مزیدخبریں