راولپنڈی: مبینہ پولیس مقابلے میں دو بھائیوں کی ہلاکت کے معاملے پر چودہ پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرقائم تحقیقاتی کمیٹی کی سفارش پر اعلی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے چودہ اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق مبینہ مقابلے کی تحقیقات ڈی آئی جی ابوبکر خدا بخش کررہے ہیں۔معطل ہونے والوں میں ایس ایچ او تھانہ آر اے بازر ساجد محمود ، سب انسپکٹر محمد افضل، سب انسپکٹر لیاقت علی، اے ایس آئی وحید احمد، ہیڈ کانسٹیبل رمضان ، کانسٹیبلز شاہزیب، ندیم، غضنفر، شاہد محمود شامل ہیں۔ عاطف قیوم، تقی الحسنین، سیف اللہ، ندیم ابراہیم اور آصف کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بائیس فروری کی رات پولیس نے مبینہ مقابلے میں دو بھائیوں عرفان اور وسیم کو قتل کیا تھا.