لاہور: ہائرایجوکیشن کمیشن نے گریجویشن اور ماسٹرز ڈگری کا دو سالہ پروگرام ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔بی اے بی ایس سی دو سال میں ہوگی نہ ہی ماسٹرز کی ڈگری ملے گی، ہائیرایجوکیشن کمیشن کا گریجوایشن اورماسٹرزکا دو سالہ پروگرام ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ایچ ای سی نے ملک بھرکی یونیورسٹیوں کو مراسلہ بھجوادیا ، فیصلے پر مرحلہ وارعملدرآمد دو ہزار اٹھارہ سے شروع ہوگا۔
پنجاب میں چند سال پہلے مختلف اضلاع کے چھبیس کالجز میں چارسالہ بی ایس پروگرام شروع کیا تھا جس کے خاطرخواہ نتائج سامنے نہیں آسکے ۔