تحریک آزادی کامیابی کی جانب گامزن، بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی فوج گھناؤنے حربے آزمانے لگی

08:49 PM, 17 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

سری نگر: آزادی کا مطالبہ کرنے والوں سے بھارتی فوج خوفزدہ، قابض فوج نے ضلع پلوامہ کے گاؤں "بٹ نور" کو گھیرے میں لے لیا، نوجوانوں پر فائرنگ کی۔سری نگر میں کشمیری نوجوانوں نے پاکستانی پرچم لہرادیے۔

قابض فوج نے ضلع پلوامہ کے "بٹ نور"  گاؤں کو گھیرے میں لے لیا، بھارتی فوج نے نوجوانوں پر بھی شدید فائرنگ کی۔ 
سری نگر سمیت کئی علاقوں میں کشمیری نوجوانوں سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی فوج کے سامنے ڈٹ گئے، آزادی کے نعرے لگائے اور پاکستانی پرچم لہرائے۔ 
سنگ بازوں کے پتھروں سے پسپا ہوتی بھارتی فوج نے بوکھلاہٹ میں آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔ حریت کانفرنس نے کٹھ پتلی انتظامیہ کی جانب سے حریت رہنما ؤں کو گھر وں میں نظر بند کرنے کی شدید مذمت کی۔

مزیدخبریں