بیجنگ: چینی سائنسدانوں نے فضائی آلودگی سے خبردار کرنے کا طریقہ تلاش کر لیا ہے ، فضائی آلودگی پر قابو پانے کے اس طریقہ کی آزمائش کی گئی ہے۔
اس طریقے کے ذریعے فضائی آلودگی پیدا ہونے کے صحیح وقت کا اندازہ لگایا جا سکے گا تا کہ وہ انسانی زندگی کیلئے مشکلات پیدا نہ کرسکیں۔ ان سائنسدانوں کا تعلق پیکنگ یونیورسٹی کے کالج آف انوائرنمینٹل سائنسز اور انجنیئرنگ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی سے خبردار کرنے کے اس نظام کو قومی سطح پر رجسٹرڈ کرایا جائے گا۔
پیکنگ یونیورسٹی پروگرام کے چیف سائنٹسٹ یائو مائو شنگ نے کہا ہے کہ پی ایم 2.5ایک ایسا مادہ ہے جو فضائی آلودگی کا باعث بنتا ہے، چنانچہ انہوں نے خمیر سے ایک ایسا متبادل تیار کیا ہے جو فضائی آلودگی کیخلاف رد عمل ظاہر کرتا ہے، فضائی آلودگی کے نمونے دنیا بھر میں مختلف علاقوں سے حاصل کئے گئے ہیں ۔
یائو نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم نے خمیر کی کشید پی ایم 2.5کے تجربے کے لئے استعمال کی ، سائنسدانوں نے اس پر اپنے تجربات 1996ئ میں مکمل کئے تھے اور اب وہ خمیر سے ایسا مادہ کشید کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جو پی ایم 2.5کے خلاف رد عمل ظاہر کرتا ہے جس سے فضائی آلودگی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔