ورون دھون اور عالیہ بھٹ کی تیسری فلم ’’بدری ناتھ کی دُلہنیا‘‘ دنیا بھر میں 100 کروڑ سے زائد کما لیے

ورون دھون اور عالیہ بھٹ کی تیسری فلم ’’بدری ناتھ کی دُلہنیا‘‘ بھی باکس آفس پر چھاگئی،فلم نے دنیا بھر میں 100 کروڑ سے زائد کما لیے

08:19 PM, 17 Mar, 2017

ممبئی: بالی ووڈ کے نوجوان اداکاروں کی جوڑی ورون دھون اور عالیہ بھٹ کی تیسری فلم ’’بدری ناتھ کی دُلہنیا‘‘ بھی باکس آفس پر چھاگئی جس نے اب تک دنیا بھر میں 100 کروڑ سے زائد کما لیے ہیں۔

ورون دھون اور عالیہ بھٹ نے ایک ہی فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اور خوب شہرت حاصل کی جب کہ دونوں اداکاروں کی جوڑی نے بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن اب نوجوان جوڑی کی ایک اورفلم کامیاب ہوگئی ہے۔

فلم نے پہلے ہی ہفتے میں بھارت سے 73 کروڑ 66 لاکھ کی کمائی کی ہے جس کے بعد فلمی پنڈتوں نے بھی فلم کو باکس آفس پر سپر ہٹ قرار دیا ہے۔

مزیدخبریں