بالی ووڈ : فلم 'رئیس' میں بہترین اداکاری پر بھر پور پذیرائی پانے والے نواز الدین کو ہر برانڈ اپنے اشتہارات میں شامل کرنے کا خواہشمند نظر آتا ہے۔
کین ووڈ برانڈ کے اے سی کی تشہیر کرنے والے اس اشتہار میں دونوں اداکار میاں بیوی کے طور پر نظر آئے۔اپنے گھر آئے مہمانوں کی میزبانی کرتے ہوئے نوازالدین نے وہ غلطی کردی جس سے کسی بھی شوہر کو باز رہنا چاہیئے۔
کھانے کی میز پر جب مہمان عائشہ خان کی ککنگ کی تعریف میں مصروف تھے، عین اسی لمحے نوازالدین یہ کہہ اٹھے کہ سب سے مزیدار ڈش بریانی تو ان کی بیوی کے بجائے گھر کی کک نے بنائی ہے۔مگر پھر عائشہ خان کے گھورنے نے نوازالدین کو ان کی غلطی کا احساس دلادیا اور وہ اپنی بات کو بدلتے دکھائی دیے۔