فلم”بیوٹی اینڈ دی بیسٹ“کی ملائشیا میں نمائش رک گئی,ہم جنس کردار اور مناظر وجہ تنازع بن گئے

فلم”بیوٹی اینڈ دی بیسٹ“کی ملائشیا میں نمائش رک گئی,ہم جنس کردار اور مناظر وجہ تنازع بن گئے

06:34 PM, 17 Mar, 2017

لاس اینجلس : فلم”بیوٹی اینڈ دی بیسٹ“کی ملائشیا میں نمائش رک گئی، ہم جنس کردار اور مناظر وجہ تنازع بن گئے۔فلم میں ڈزنی پروڈکشن ہاﺅس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہم جنس کرداروں اور مناظرکو متعارف کروایا گیا ہے،ملائشین فلم سنسر بورڈ کے حکام نے ڈزنی سے فلم کے متعلقہ حصے نکالنے کے لئے درخواست کی تھی تاہم ڈزنی نے کہا کہ وہ صرف ملائشیا کے لئے فلم سے متنازعہ حصے ہذف نہیں کریں گے اور فلم کی ملائشیا میں نمائش روک لی۔

ملائشین فلم سنسر بورڈ کے چیئر مین عبدالحلیم نے کہا ہے کہ ہالی وڈ کے فلم ہاﺅس نے ان سے فلم کاٹنے کا مطالبہ ختم کرنے کو کہا ہے لیکن وہ اپنے موقف پر قائم ہیں ہم یہ اپنے ملک میں نہیں دیکھا سکتے۔دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے قدامت پسند افراد نے بھی فلم میں ہم جنس رومانوی مناظر پر اعتراض کیا ہے،اور کہا ہے کہ فلم کے ذریعے بچوں میں ایل جی بی ٹی خیالات راسخ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سنگا پور میں مذکورہ فلم والدین کی ہدایات(پرینٹل گائیڈنس) کے ساتھ دیکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔فلم جمعہ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کر دی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں