اداکارہ جنیفر اینیسٹن اپنے حسن وجمال کی نگہداشت کے لئے سالانہ 43 ہزار ڈالر خرچ کرتی ہیں

اداکارہ جنیفر اینیسٹن اپنے حسن وجمال کی نگہداشت کے لئے سالانہ 43 ہزار ڈالر خرچ کرتی ہیں

06:11 PM, 17 Mar, 2017

لاس اینجلس :  ہالی وڈ اداکارہ جنیفر اینیسٹن اپنے حسن وجمال کی نگہداشت کے لئے سالانہ 43 ہزار ڈالر خرچ کرتی ہیں۔ٹی وی سٹ کام ”فرینڈز“اور اداکار بریڈ پٹ سے شادی اور پھر طلاق سے مشہور ہونے والی جنیفر اینی سٹن نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنے خدوخال کی نگہداشت پر اٹھنے والے اخراجات کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ”میں ہرچھٹے ہفتے اپنے ہیئر سٹائلر کرس میک ملن کے پاس جاتی ہوں جو ان کی بالوں کی رنگت اور سٹائل کو سنوارتے ہیں اور ہر مرتبہ وہ ان کو 9200 ڈالر معاوضہ دیتی ہیں“۔

اپنے چہرے کی خوبصورتی کے لئے 300 ڈالر کا مائیکرو کرنٹ فیشل کرواتی ہیں اس کے علاوہ لیزر ٹریٹمنٹ اور گلو تھرمیج بھی ہوتا ہے جس کے لئے ان کا خرچ 2600 ڈالر ماہانہ کا ہے ،روزانہ کے میک اپ پر 600 ڈالر کا خرچہ اٹھتا ہے جبکہ اور اکثر اوقات صرف آنکھوں کے میک اپ کا 600 ڈالر ادا کرتی ہیں۔ جنیفر اینیسٹن نے کہا کہ وہ باقاعدگی سے فٹنس ٹرینر اور جم بھی جاتی ہیں اور ڈریس سٹالر بھی ہیںجس کی فیس الگ ہے۔اس طرح ان کا سال بھر میں اپنے حسن پر خرچہ 43 ہزار ڈالر کے لگ بھگ اٹھتا ہے۔

مزیدخبریں