مودی سرکار کے سموسے اور جلیبیاں اپنے ہی اہلکاروں کو مارنے لگے

05:16 PM, 17 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

نئی دہلی: بھارتی فورسز کے اہلکار گولیوں سے نہیں"جلیبیوں اور سموسوں "کے ہاتھوں جان ہارنے لگے ، بھارتی وزارتِ داخلہ نے اپنے فوجیوں کو بچانے کے لیے باقاعدہ طور پر جلیبی اور سموسےکھانے پر پابندی جبکہ پھل اور سلاد کھانے کی ہدایت جاری کر دیں۔

بر طانوی اخبار 'ڈیلی میل 'کے مطابق بھارتی فوجی جلیبی اورسموسے کھاکر موٹاپے کا شکار ہوئے اور پھر کئی امراض میں مبتلا ہوئے۔
بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق تین سالوں میں 3 ہزار 611 اہلکار موٹاپے سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔
مودی نے فوجیوں کو حکم دیا ہے کہ اب وہ صرف پھل اور سلاد پر گزر بسر کریں۔

مزیدخبریں