باہو بلی 2 کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا

باہو بلی 2 کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا

05:14 PM, 17 Mar, 2017

بالی ووڈ: دی کنکلوزن میں ایک بار پھر جنوبی بھارت کے سپراسٹار پربھاز مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ رانا درگا بتی ولن کے روپ میں نظر آئیں گے۔ڈھائی ارب انڈین روپے سے بننے والی ان دونوں فلموں کے لیے فلم کے مرکزی اداکاروں کو مارشل آرٹ، گھڑ سواری اور شمشیر زنی کی تربیت غیر ملکی ماہرین سے دلائی گئی تھی۔

ناظرین کے لیے بنجر زمینوں کے ساتھ عظیم الجثہ آبشاروں، برساتی باغات جادوئی انداز میں برف سے ڈھکی پہاڑیوں میں ابھرتے دیکھ کر ہضم کرنا مشکل ہوگا مگر راجا مولیی کی وی ایف ایکس تیکنیک نے ایک افسانوی دنیا کو تخلیق کیا ہے جہاں اس دو حصوں پر مشتمل عظیم الشان فینٹسی کی پرتیں کھولی گئی ہیں۔

اس مقصد کے لیے جنوبی ہندوستان کے شہر حیدرآباد میں واقعی فلم اسٹوڈیو میں بیس ایکڑ سے زائد رقبے پر پھیلے سیٹ کو لگایا گیا تھا۔

ٹریلر ریلیز ہونے کے موقع پر ڈائریکٹر نے اعلان کیا کہ یہ فلم صرف دو حصوں تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اسے فرنچائز کی شکل دی جارہی ہے۔

باہو بلی کا دوسرا حصہ 28 اپریل کو ریلیز کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں