باراتیوں کو لے جانے والی گاڑی گہری کھائی میں گر گئی چار خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ،دس زخمی

04:59 PM, 17 Mar, 2017

خیبر ایجنسی : لنڈ ی کوتل ،باراتیوں کو لے جانے والی گاڑی گہری کھائی میں گر گئی چار خواتین سمیت پانچ افراد جان بحق ،دس زخمی ،زخمیوں میں پانچ کی حالت نازک  ہے جنہیں پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پشاور ریگی سے لنڈ ی کوتل باراتیوں کو لانے والی ٹورس گاڑی تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں جا گری.جس میں چار خواتین مریم بی بی،منانا بی بی ،نجیبہ بی بی اور رکیہ موقع پر جان بحق ہوگئیں جبکہ دس افرا د نایاب،اسفندیار،فیضان،حضرت علی،اور عبدللہ زخمی ہوگئے. جسے ابتدائی طبی امدادکے لئے لنڈ ی کوتل ہسپتال منتقل کیا گیا حادثے میں گاڑی کا ڈرائیور اور کنڈیکیٹر بھی شدید زخمی ہوگئے ،ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

مزیدخبریں