فلم ”دی گرل ود دا ڈریگن ٹیٹو“ کا سیکوئل 2018ءمیں ریلیز ہو گا

04:56 PM, 17 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

لاس اینجلس : ہالی وڈ کی مشہور فلم ”دی گرل ود دا ڈریگن ٹیٹو“ کا سیکوئل 2018ءمیں ریلیز کیا جائے گا۔

آسکر ایوارڈ کے لئے نامزدگی پانے والی فلم کے سیکوئل میں تمام نئی کاسٹ لی جائے گی جبکہ فلم کے ڈائریکٹر فڈ الوریز ہیں۔ فلم کے مرکزی کردار لزبتھ سلینڈر کے کردار کے لئے اداکارہ سکارلٹ جوہانسن یا نٹالی پورٹ مین کو لئے جانے کا امکان ہے۔

اوریجنل فلم میں اداکارہ رونی مارا نے لزبتھ کے کردار میں جان ڈالی تھی اور ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا تھا۔ فلم کا سیکوئل اکتوبر 2018ءمیں ریلیز کئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں