ممبئی : بھارتی ہدایت کار کرن جوہر نے سری دیوی کی فلم ”موم“ کے پوسٹر کو پسندیدگی سے نوازتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فلم کو دیکھنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔
ان کا کہناتھاکہ سری دیوی میری پسندیدہ ترین اداکارہ ہیں، موم ان کے کریئر کی 300 ویں فلم ہوگی۔ 50سالہ ملکہ اداکارہ کی یہ فلم ضرور دیکھوں گا۔ کرن جوہر نے موم کے پوسٹر کو اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر شیئر بھی کیا ،جسے 10ہزار سے زائد لوگوں نے پسند کیا جبکہ 14سو سے زائد لوگوں نے اسے ری ٹوئٹ کرکے آگے بڑھایا۔