ہائر ایجوکیشن کمیشن کا دو سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کا فیصلہ

04:41 PM, 17 Mar, 2017

اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن کا ایک اور نادر شاہی حکم۔ بی اے اور ایم اے کے دو سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کا فیصلہ۔ دو ہزار اٹھارہ کے بعد ملک کی کسی یونیورسٹی میں بی اے اور بی ایس سی کا داخلہ نہیں ہو گا۔ ایم اے اور ایم ایس سی کے داخلے دو ہزار بیس تک ہی بھجوائے جا سکیں گے۔

چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد کا کہنا ہے کہ دو سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کا فیصلہ بہت پہلے کر لیا تھا۔ آئندہ چند روز میں جامعات کو اس حوالے سے خط بھی لکھا جائے گا۔

ہائر ایجو کیشن کمیشن نے دو سالہ ڈگری پروگرام ختم کر کے ترقی یافتہ ممالک کی تقلید تو کر لی لیکن مہنگائی کے اس دور میں عام آدمی اپنے بچے کے چار سالہ بی ایس پروگرام کے اخراجات کیسے برداشت کر پائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں