لاہور: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی اور صبور علی کی والدہ انتقال کرگئیں، وہ گزشتہ طویل عرصے سے علیل تھیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ سجل علی اور صبور علی کی والدہ گزشتہ طویل عرصے سے کینسر میں مبتلا تھیں۔ مرحومہ کی طبیعت گزشتہ رات انتہائی ناساز ہوئی جس کے بعد وہ خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔ سجل اورصبور علی کا شمار پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈلز اوراداکاراوں میں ہوتا ہے اور ان کے معصومانہ خدو خال اور پیشہ ورانہ قابلیت کے سبب انہیں پسند کیا جاتا ہے۔گزشتہ رات سجل علی نے اپنی والدہ کے ہمراہ عمرے کے دوران لی گئی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کی تھیں اور اپنی والدہ کی صحت کے لیے اپنے مداحوں سے اپیل بھی کی تھی۔
ادکارہ سجل علی اور صبور علی کی والدہ وفات پا گئیں
لاہور: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی اور صبور علی کی والدہ انتقال کرگئیں، وہ گزشتہ طویل عرصے سے علیل تھیں۔
04:39 PM, 17 Mar, 2017