لاہور: نادرا کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا ۔ سانحہ چیئرنگ کراس کے ملزم انوار الحق کا نادرا ریکارڈ مشکوک نکلا، نادرا ریکارڈ کے مطابق ملزم اور اس کے بھائیوں کی تاریخ پیدائش ایک ہی ہے ۔
ملزم انوار الحق نے چیئرنگ کراس لاہور بم دھماکے میں خودکش بمبار کو مدد فراہم کرنے کا اعتراف کیا تھا۔نادرا ریکارڈ کے مطابقانوار الحق ، اس کے والد اور 3 بھائیوں کی پیدائش ایک ہی دن کی ہے۔دوسری جانب تحقیقاتی اداروں نے انوار الحق کی نشاندہی پر 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ،دہشت گردوں سے تیار خودکش جیکٹس اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا۔