اسلام آباد:پاک بحريہ کے سربراہ ايڈمرل ذکاء اللہ کوامريکا کے اعلیٰ ترين اعزاز "لیجن آف میرٹ "سے نواز اگیا ، پروقارتقریب امریکی نیو ل یارڈ میں منعقد کی گئی۔ایڈ مرل ذکاء اللہ نے امریکی حکام کوخطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کے کردار اورکاوشوں سے بھی آگاہ کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے امریکی بحریہ کے آپریشنل چیف سمیت اعلیٰ افسران سے ملاقاتیں بھی کیں، جس میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا ، ایڈمرل ذکاء اللہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کرداراورخطے میں استحکام کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں سے آگاہ کیا۔جبکہ امریکی اعلیٰ حکام نے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کوششوں کو سراہا۔