ریلوے لائن پر ماڈلنگ کرنا جان لیوا ثابت ہوا

12:43 PM, 17 Mar, 2017

نیو یارک:شہرت پانے کے لیے ماڈلز ،اداکار مختلف قسم کے طریقے اپناتے ہیں اور بعض اوقات یہ طریقے اس قدر خطرناک ہوتے ہیں کہ جان لیوا بھی ثابت ہوتے ہیں ایسا ہی کچھ ہوا ہے امریکی ماڈل فریزائیہ کے ساتھ جو ریلوے ٹریک پر ماڈلنگ کر رہی تھیں اور جان کی بازی ہار گئیں۔

امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی یہ 19سالہ ماڈل حاملہ تھیں ۔موت ماڈلنگ کے لیے ہوتے فوٹو شوٹ کے دوران اچانک آجانے والی ٹرین کے باعث ہوئی۔مقامی پولیس کے مطابق فریزانیہ حادثے کے وقت حاملہ تھیں۔ وہ ایک ٹرین سے اترنے کے بعد بغل والی ریلوے لائن پر تصاویر کھنچوا رہی تھیں کہ دوسری جانب سے ایک اور ٹرین آگئی اور انھیں کچلتی ہوئی نکل گئی۔ماڈل کی لی گئی یہ آخری تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔


فریزانیہ کی ماں ہیکیمی سٹیوینسن نے مقامی اخبار ’دی ایگل‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فریزانیہ کا پہلا فوٹو شوٹ تھا اور وہ یقینی طور پر یہی پیشہ اختیار کرنا چاہتی تھیں۔

نیواسوٹا میں پولیس کے سربراہ لیتھ کے مطابق پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ لیکن اب تک ایسا نہیں لگا ہے کہ اس میں کوئی مجرمانہ سازش ہو۔

مزیدخبریں