امریکہ میں مرغیوں سوئیٹر پہننا شروع کر دیے

12:18 PM, 17 Mar, 2017

 میسا چوسٹس کے ریٹائرمنٹ ہوم میں موجود خواتین  نے فرصت کے اوقات میں مرغیوں کے لیے سوئیٹر بنانے شروع کر دئیے ہیں۔ مرغیوں کے مالک کا کہنا ہے کہ یہ سوئیٹر پہن کر مرغیوں نے زیادہ انڈے دینا شروع کر دئیے ہیں۔

ملٹن میں واقعی فلر ویلیج ریٹائرمنٹ ہوم  کی منتظم نینسی کینز کا کہنا ہے کہ اسے اور اس کی ساتھیوں کو پنٹرسٹ ویب سائٹ سے مرغیوں کےسوئیٹر کا ایک پیٹرن ملا۔ انہوں نے اس پیٹرن کے مطابق  سوئٹر بنائے اور ایک ٹرسٹ کے زیرانتظام چلنے والے فارم میں مرغیوں کو پہنائے تو مرغیوں نے زیادہ انڈے دینا شروع  کر دئیے۔

مزیدخبریں