مشتاق رئیسانی اورخالد لانگو سمیت 5 ملزمان پر فرم جرم عائد

11:24 AM, 17 Mar, 2017

کوئٹہ: بلوچستان میگاکرپشن اسکینڈل میں ملوث سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور سابق مشیر خزانہ خالد لانگو سمیت پانچ ملزمان پر فرم جرم عائد کر دی گئی ہے، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

بلوچستان میگا کرپشن کیس سے متعلق احتساب عدالت کوئٹہ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے سابق مشیرخزانہ میرخالد لانگو،سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی،سابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ عبدالباسط،سابق سیکریٹری لوکل بورڈ فیصل جمال اور کنٹریکٹر سہیل مجید پرفردد جرم عائدکی۔

ملزمان نےکرپشن کیس میں صحت جرم سےانکار کردیا تاہم احتساب عدالت نےملزمان کی فرد جرم عائد نہ کرنے کی استدعامسترد کردی۔

گزشتہ سال مئی میں مشتاق رئیسانی کی گرفتاری کے بعد ملزم کے گھر سے کروڑوں روپے نقدی ملی تھی جبکہ کراچی ڈیفنس میں بنگلوں کی ملکیت کا بھی انکشاف ہوا۔

مزیدخبریں