سعودی عرب میں اقاموں کی تجدید نہ کرانے والوں کے گرد گھیرا تنگ

09:38 AM, 17 Mar, 2017

جدہ :سعودی وزارت داخلہ نے پھر واضح کیا ہے کہ غیر ملکی اقامے کی تجدید نہ کرانے پر کفیل کی خدمات معطل کردی جائے گی۔ جرمانہ بھی ہوگا اور دیگر سزائیں بھی نافذ کی جائیں گی۔ سعودی محکمہ پاسپورٹ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں، قصبوں اور بستیوں میں بعض حضرات جان بوجھ کر اپنے غیر ملکی ملازمین کے اقامون کی تجدید نہیں کرواتے۔

متعدد نجی ادارے اور کمپنیوں بھی مختلف عنوانوں سے یہی حرکت کررہی ہیں۔ جس سے تارکین وطن مشکلات سے دوچار ہوتے ہیں۔ قانون نافذکرنے والے اداروں کو بھی انسانی بنیادوں پر مشکل پیش آئی ہے ۔ قانونی طور پر ہر آجر اقامے کی معیاد ختم ہونے سے قبل توسیع کا پابند ہے۔ اس قانون کی پابندی نہ کرنے پر جرمانے اور سزائیں مقرر ہیں۔

وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مستقبل میں ایسے کفیلوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور اگر کسی کفیل نے چاہے وہ ا دارہ ہو یا فرد کسی غیر ملکی کے اقامے کی تجدید بروقت نہ کرائی تو ایسی صورت میں اس کی خدمات معطل کردی جائیں گی یا پاسپورٹ آفس سے کمپیوٹر کنکشن ختم کردیا جائے گا۔

مزیدخبریں