سجادہ نشین درگاہ حضرت نظام الدین اولیا سید آصف علی نظامی لاہور سے لاپتہ

09:32 AM, 17 Mar, 2017

لاہور: سجادہ نشین درگاہ حضرت نظام الدین اولیا دہلی کے سید آصف علی نظامی ساتھی سمیت لاہور سے لاپتہ ہو گئے۔ ترجمان نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن نے دفتر خارجہ کو گمشدگی سے متعلق اطلاع دی ہے اور مدد کی درخواست کی ہے۔

اس حوالے سے تمام متعلقہ ادارے معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ بھارتی اخبار کے مطابق آصف علی نظامی اور ناظم علی نظامی گزشتہ دو روز سے لاپتہ ہیں۔ وہ کراچی میں اپنے رشتے داروں سے ملنے کے بعد لاہور آئے تھے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں