لاہور: برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان 57 سال پرانے سندھ طاس معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کے انڈس واٹر کمشنر پر سال میں ایک ملاقات ہونا لازمی ہے لیکن ستمبر 2016 میں بھارت نے اڑی کے فوجی اڈے پر حملے کے بعد غیر معینہ مدت تک مذاکرات کو منسوخ کر دیا تھا۔
پاکستان کے انڈس واٹر کمشنر آصف بیگ مرزا نے ایک انٹرویو میں اس ملاقات کی تصدیق کی اور کہا کہ آخری مرتبہ ان کی بھارت کے واٹر کمشنر کے درمیان مئی 2015 میں ملاقات ہوئی تھی۔ بھارت کے انڈس واٹر کمشنر پی کے سکسینا نے بتایا کہ وہ لاہور میں چند دن بعد ہونے والے مذاکرات کی تیاری میں مصروف ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں