بلاول بھٹو کی تقریر پر مسلم لیگ ن کا سخت رد عمل آگیا

08:45 PM, 17 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی تقریر پر مسلم لیگ ن کا رد عمل بھی آگیا ۔ طلال چودھری کہتے ہیں بلال کا چیلنج قبول ہے لیکن عام انتخابات کراچی میئر کے الیکشن کی طرح نہیں ہوں دیں گے۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے طلال چودھری نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور جمیعت علمائے اسلام تو فروری 2022 میں ہی انتخابات چاہ رہے تھے لیکن پیپلز پارٹی کے کہنے پر عمران خان کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی تھی۔ 

طلال چودھری کا کہنا تھا کہ جہاں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے وہاں الیکشن پر ہمارے اعتراضات ہیں۔ کراچی کے میئر کے الیکشن پر لوگ اعتراضات اٹھا رہے ہیں۔ آنے والے والے الیکشن میں سوالات نہیں اٹھنے چاہئیں اور فری اینڈ فیئر الیکشن ہونے چاہئیں۔ 

طلال چودھری نے کہا کہ پنجاب میں ہماری لینڈ سلائڈ وکٹری ہوگی۔ ہم حکومت میں اکیلے نہیں ہیں۔ اتحادی حکومت ہے سب سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرتے ہیں۔ بجٹ کابینہ کی منظوری کے بعد پیش کیا جاتا ہے۔ 

واضح رہے کہ آج سوات میں جلسہ سے خطاب کرتے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دھمکی دی تھی کہ اگر ہمارے تحفظات دور نہ ہوئے تو ہم بجٹ میں ووٹ نہیں دیں گے۔ 

مزیدخبریں