اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے یونان میں کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میری دعائیں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے یونان کے ساحل پر بحیرہ روم میں بدقسمت کشتی کے حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ایتھنز میں ہمارے سفارت خانے نے کوسٹ گارڈز کے ذریعے بچائے گئے 12 پاکستانیوں کی شناخت کی ہے۔ مزید اپ ڈیٹس کے لیے سفارت خانہ یونانی حکام سے رابطے میں ہے۔