وزیر اعظم نے مشاورتی اجلاس میں بلانا چھوڑ دیا، ن لیگ کا ایم این اے ہوں لیکن حکومت  سے کوئی تعلق نہیں: شاہد خاقان 

03:46 PM, 17 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے انہیں مشاورتی اجلاسوں میں بلانا چھوڑ دیا ہے۔ میں مسلم لیگ ن کا ایم این اے ہوں لیکن حکومت سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کو آئی ایم ایف سے بات کرنا ہوگی ۔ ٹی وی اور عوام میں باتیں نہیں ہونی چاہئیں۔ حکومت اور آئی ایم ایف دونوں کو ٹیبل پر بیٹھ کر معاملات حل کرنا ہوں گے۔ پاکستان ڈیفالٹ کرتا ہے تو یہ آئی ایم ایف کی بھی ناکامی ہوگی۔ 

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئی ایم ایف نے بجٹ پر اعتراض کیا ہے۔ اگر بجٹ پر اعتراض ختم نہیں ہوا تو آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہوگا۔ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی دی جانے والی سبسڈی ختم کی جائے۔ ٹیکس اصلاحات کی جائیں ۔ 

مزیدخبریں