انسانی اسمگلنگ میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

02:55 PM, 17 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی: انسانی اسمگلنگ میں ملوث مرکزی ملزم ساجد محمود پاکستان سے آذربائیجان فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم نے متعدد افراد کو لیبیا بھیجا، جس پر تفتیش جاری ہے جبکہ گرفتار ملزم کراچی ایئر پورٹ سسٹم میں ہٹ ہوا جس کے باعث ایف آئی اے نے آف لوڈ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کانام پہلے سے اسٹاپ لسٹ میں موجود ہے۔

ایف آئی اے حکام کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو ایف آئی اے گجرات کے حوالے کیا جائے گا۔ گرفتار ملزم کے خلاف ایف آئی اے گجرات میں لیبیا کشتی حادثے میں پہلے سے مقدمہ درج ہے۔

مزیدخبریں